فائل فوٹو

بورس جانسن کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

برطانیہ(اُمت نیوز)سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی لیڈرشپ کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میرے پاس پیش کرنے کیلئے بہت کچھ ہے لیکن یہ صحیح وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک مؤثرطریقے سے حکومت نہیں کر سکتا جب تک متحد پارٹی نہ ہو، رشی اور پینی سے رابطہ کیا، امید تھی کہ ہم قومی مفاد میں اکٹھے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم کوئی راستہ نہیں نکال سکے،بہتر یہی ہے کہ میں اپنی نامزدگی واپس لوں اور جو بھی کامیاب ہو اس کی حمایت کروں۔