مسلح افراد کے حملے سے نائیجیریا گائوں کے 12 دیہاتی ہلاک

نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں معمول بن گئی ہیں، کسان اور چرواہے زمین پر قبضے کیلئے ایک دوسرے کے علاقوں پر حملہ کرتے ہیں

               
November 17, 2022 · بام دنیا

نائیجریا(اُمت نیوز)افریقی ملک نائیجیریا کے شمالی علاقے میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کردیا ہے حکام کے مطابق حملے میں 12 دیہاتی ہلاک ہوگئے ہیں
ابوجا سے خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا میں کسانوں اور چرواہوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں معمول بن گئی ہیں۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ کسان اور چرواہے زمین پر قبضے کیلئے ایک دوسرے کے علاقوں پر حملہ کرتے ہیں۔