فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیاہے،الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ مریم بی بی لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو اسپیس چاہیے ، ہم وہاں ہوں گے تو اخلاف رائے بھی ہو سکتاہے ۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازشریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ۔