پی ایس ایل8 کی ٹرافی کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو جتوانا ہدف ہے، محمد حسنین

کراچی(اُمت نیوز) کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن سے قبل قومی فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی جتوانا میرے اہداف میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں نمبر 1بولربننا چاہتا ہوں۔ ٹیم کی تیاریاں بہت اچھی ہیں۔پہلے پریکٹس سیشن میں سب کی فٹنس زبردست ہے۔
محمد حسنین کا کہنا ہے کہ کافی محنت کی ہے، اب اس تیاریاں کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔میری بولنگ میں کافی بہتر ہوئی ہے، دن بدن بہتر ی کی طرف جا رہا ہوں، ایونٹ میں سارے بیٹرز کو آؤٹ کرنا ٹارگٹ ہے اور سب کی وکٹ لوں گا۔
فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ نوجوان بولرز کو یہی مشورہ دوں گا کہ یہاں اپنا 100 فیصد دیں۔ لائن میں لگا تھا، پی ایس ایل میں موقع ملا تو پرفارمنس دے کر توجہ حاصل کی
پاکستان سپر لیگ ہر کسی کےلیے اچھا موقع ہے کہ سب کی توجہ حاصل کریں۔
محمد حسنین نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیم کافی اچھا کھیل رہی ہے، سرفراز احمد کی کپتانی کو بہت انجوائے کرتا ہوں، وہ کافی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، وہ دراصل دل سے کپتانی کرتے ہیں۔