ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نےجنوبی افریقا کو شکست دے دی

 

کیپ ٹاؤن ( اُمت نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 129 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔سری لنکن کپتان نے شاندا ر اننگز کھیلتے ہوئے 50 بال پر 68 رنز اسکور کیے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے شبنم اسماعیل، میریزین اور نڈین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہداف کے تعاقب میں سائوتھ افریقین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سائوتھ افریقن ٹیم126 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان سن لوس نے 28 جبکہ اوپنر لاورا ولوارڈت نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔
سری لنکن کپتان چماری اتاپاتو کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔