شاداب کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کامنفرد ویلکم

اسلام آباد(اُمت نیوز) قومی آل رائونڈر شاداب خان کو اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں ویلکم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اسلام آباد یونائیٹڈ پر شاداب خان کو جس منفرد انداز میں ویلکم کیا ہے اس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب کھلاڑیوں نے بیٹ ہاتھوں میں اٹھا کر اور تالیاں بجا کر شاداب خان کا استقبال کیا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 2 دن قبل اسلام آباد میں ہوئی تھی۔


واضح رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔