ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

کیپ ٹائون(اُمت نیوز) ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سائوتھ افریقہ میں جاری پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیل رہی ہے

گزشتہ روز نیولینڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی،  ٹارگٹ باؤلنگ اور بیٹنگ پریکٹس میںکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج نیولینڈز کے ہی مقام پر روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔