حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4- 11 سے شکست دی۔فائل فوٹو
حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4- 11 سے شکست دی۔فائل فوٹو

ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو مات دیدی

چنائے: پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان اسکواش ٹیم نے فائنل میں میزبان بھارت کو شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف فائنل 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4- 11 سے شکست دی۔

نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11 سے ہرا کو ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کرشنا مشرا نے پہلے سیٹ میں پاکستان کے نور زمان کا مقابلہ کیا جو چار گیمز تک چلا گیا۔ پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان  سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن نور زمان نے یہ سیٹ 12-10 سے جیت لیا۔

تاہم ہوم کراؤڈ کی حمایت پر سوار ہندوستان کے کرشنا مشرا نے دوسرا سیٹ 11-9 سے اپنے نام کیا۔ آخر کار نور زمان نے پاکستان کو فائنل میں آرام دہ برتری حاصل کرنے میں مدد کی، میچ 3-1 سے جیتا۔