پی ایس ایل8 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل نغمہ جاری

پشاور(امت نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 سے ایک روز قبل پشاور زلمی کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا
ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کربول رہا ہے ۔پی ایس ایل کا فائنل کون لے اڑے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم ٹورنامنٹ میں شامل پشاور زلمی کے کا آفیشل نغمہ جاری کردیاگیا ۔

پشاورزلمی کا آفیشل نغمہ وجدان خٹک اورلائق زادہ لائق نے تحریرکیاہے جبکہ جام بوائزکےجنید کامران صدیق اورارسلان شاہ نےگایا ہے۔
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ ملتان میں 13 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔