محمد عامر سے متعلق چیف سلیکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا

لاہور(اُمت نیوز) فاسٹ بولر محمد عامر سے متعلق چیف سلیکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیف سلیکٹر پی سی بی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے درواز کھلے ہوئے ہیں۔ وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیںجائیں۔ البتہ عماد وسیم اور شرجیل کی خدمات حاصل کرنے پر سوچ رہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بہترین اور مضبوط سکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، پاکستان سپر لیگ 8 میں بہترین کارکردگی دکھانےوالے کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کریں گے۔پاکستان سپر لیگ اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔قومی سلیکٹرز یاسر حمید، محمد سمیع اور میرے اوپر کافی اہم ذمہ داریاں ہیں

چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مستقبل میں مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25 سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو۔
ہارون رشید نے کہا کہ بلاشبہ فاسٹ بولر محمد عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن گیند اب ہمارے کورٹ میں نہیں، وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیں، عماد وسیم اور شرجیل خان کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔