امید ہے اچھے مومنٹم کیساتھ ایونٹ کا آغاز کریں گے، فخر زمان

ملتان(اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندر کے بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے ملتان سلطانز بیٹسمین کو آئوٹ کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہوگی۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فخرزمان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے، کیمپ کو انجوائے کرتے ہوئے خوب ٹریننگ کی ہے۔
انہوںنے کہا کہ ملتان میں اوس کا زیادہ پرابلم نہیں ہوگا، ملتان کی کنڈیشنز سے سب واقف ہیں ، کھلاڑیوں کو مشکلات نہیں ہوں گی
محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا سب کو علم ہے، انجری سے واپسی پر پلان کے مطابق تیاری کی ہے۔ امید ہے جو محنت کی ہے اس کی وجہ سے پرفارمنس بھی ہو گی۔
لاہور قلندرز کے بیٹرز نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کو بہت میچزشاہین آفریدی اور حارث رؤف نے جتوائے ہیں، یہ اپنی کارکردگی پی ایس ایل 8 میں بھی دہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ اچھی ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جان مارتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل کی تیاری بہت اچھی ہے، کیمپ میں انجوائے کیا، خوب ٹریننگ کی ہے۔ امید ہے اچھے مومنٹم کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کریں گے۔