پی ایس ایل8، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان (اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان میں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ملتان سلطانز پلیئنگ الیون میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، سمین گل، شاہنواز دہانی، احسان اللہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی(کپتان) ، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔