دلہے کو 50 فٹ لمبا ہار پہنا دیا گیا

اٹک پنڈی گھیب کے علاقہ نصیر آباد میں دلہے کو 50 فٹ لمبا ہار پہنایا گیا۔ دلہا محمد تاشف کو تحریک لبیک کی مقامی قیادت کی طرف سےہار پہنایا گیا‘ 10روپے کےنوٹوں سے بنے 50فٹ لمبےہارکی مالیت ایک لاکھ سےزائدہے۔

دعوت ولیمہ میں تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی کے بھائی حاجی امیر حسین ملک امانت راول‘قاری ابوذراورٹی ایل پی کے دیگررہنماوکارکنوں نے شرکت کی۔