اڑھائی فٹ کا دولہاساڑھے تین فٹ کی گریجوایٹ دلہن بیاہ لایا

حافظ آباد: اڑھائی فٹ کا دولہاساڑھے تین فٹ کی گریجویٹ دلہن لاہور سے بیاہ لایا۔پستہ قدنوبیہاتا جوڑے کو دیکھنے والوں کارش لگ گیا، جوڑے نے شادی ہال میں 100میٹرکافاصلہ آدھ گھنٹہ میں طے کیا،حافظ آباد کے معروف بزنس مین پستہ قدرانابشیر احمد اپنے اڑھائی فٹ کے بیٹے رانا طلحہ کے لئے رشتہ تلاش کررہے تھے کی انکی فیملی کی اچانک لاہورمیں شازیہ بی بی جس کا قدتقریباًساڑھے تین فٹ ہے سے ملاقات ہوئی توانہوں نے رشتہ کی بات کی اور10روز کے اندر شادی سرانجام پاگئی۔ رانا طلحہ اپنی شادی پر اتنا خوش تھاکہ تیل مہندی کے فنکشن میں خواجہ سراؤں کے ساتھ خود ڈانس کرتارہا۔ رانا طلحہ بارات لیکر لاہور پہنچا تو اس نے کالے رنگ کی شیروانی ،میرون کلاہ اورکھسہ پہنا ہواتھا۔اوردلہن شازیہ بی بی جو کہ گریجوایٹ ہیں نے سرخ رنگ کا جوڑا پہناہواتھا۔