اس نام کی دیگر لڑکیوں پر نام تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔فائل فوٹو
اس نام کی دیگر لڑکیوں پر نام تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔فائل فوٹو

شمالی کوریا، لڑکیوں پر کم جونگ ان کی بیٹی جیسا نام رکھنے پر پابندی

پیانگ یانگ :مالی کوریا میں لڑکیوں پر کم جونگ ان کی بیٹی جیسا نام رکھنے پر پابندی لگا دی گئی،  کم جونگ ان کی بیٹی کا نام جو اے (Ju Ae) ہے جس کی عمر 10 سال ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے بتایا کہ  شمالی کوریا میں اس نام کی دیگر لڑکیوں پر نام تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماضی میں شمالی کوریا نے شہریوں کو اپنے رہنماؤں اور ان کے قریبی خاندانوں کے نام استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے کئی اہم ریاستی تقریبات میں اپنی بیٹی کے ساتھ منظرعام پر آئے۔گزشتہ برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پرلائے تھے۔