کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین ٹاکرا آج ہوگا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے چھٹے میچ میں آج کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا،کراچی ہفتہ، اتوار اور پیر کو بیک ٹو بیک میچز کی میزبانی کرے گا۔ بندرگاہی شہر میں آخری میچ 26 فروری کو ہوگا۔

کراچی کنگزدستے میں حیدر علی، عماد وسیم، محمد عامر، شعیب ملک، اینڈریو ٹائی، تبریز شمسی، محمد عمر، بین کٹنگ، موسی خان، شرجیل خان، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، عمران طاہر، جیمز ونس، عامر یامین، میر حمزہ، جیمز فلر ، طیب طاہر، محمد اخلاق، محمد عرفان خان، ایڈم روسنگٹن (جیمز ونس کا جزوی متبادل)، فیصل اکرم (تبریز شمسی کا جزوی متبادل شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمحمد نواز، افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، سرفراز احمد، نوین الحق، عمر اکمل، ول سمید، وینندو ہسرنگا، مارٹن گپٹل، احسن علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگلزئی، ایمل خان، عمیر بن یوسف، قیس احمد، سعود شکیل، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، ڈوین پریٹوریس (جزوی طور پر اوڈین اسمتھ کا متبادل)، ول جیکس (جزوی طور پر جیسن رائے کا متبادل)، نووان تھشارا (نوین الحق کا جزوی متبادل ہیں۔