مارٹن گپٹل کی سنچری:کوئٹہ نے کراچی کو جیت کیلئے 169رنز کا ہدف دیدیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل ایٹ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، کوئٹہ نے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے ۔ مارٹن گپٹل نے شاندار سنچری اسکور کی انہوں نے صرف 67گیندوں پر 117رنز بنائے ۔افتخار احمد نے۔32رنز بنائے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئٹہ کی جانب سےکسی بھی کھلاڑی کا اسکور ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا ۔ کپتان سرفراز احمد 5رنز بنا کر چلتے بنے
کراچی کی طرف سےعماد وسیم اور عامر یامین نے3-3وکٹیں حاصل کیں ۔ایک وکٹ محمد عامر کےحصے میں آئی