شاہد آفریدی نےمحمد عامر کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈ اور سابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کو بابر اعظم کیخلاف بیان بازی کرنے پر کھری کھری سنا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کے تنازع پر محمد عامر کو میسج کیا اور اس حوالے سے بات کی ۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے عامر سے پوچھا یہ بتائو آ پ کیا چاہتے ہو؟،آپ پر ایک دھبہ لگا تھا اس کے بعد اب واپس آئے ہو؟،دوبارہ زندہ ہوئے ہو کرکٹ میں ، یہ کوئی طریقہ ہے؟
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا سمجھانے کا طریقہ الگ ہے ۔ میں اسے میسج پر سمجھاتا ہوں ۔ میڈیا پر بیٹھ کر ان کے خلاف باتیں نہیں کرتا، میں نے عامر کو ڈانٹا ہے اور وہ سمجھ بھی گیا ہے اس نے مجھ سے معذرت کی ہے۔ اب آپ کو آئندہ کے میچز میں اس کے رویئے میں تبدیلی نظر آئے گی ۔
واضح رہے کہ کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے