شرجیل کاکیچ ڈراپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، عبدالرزاق

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں کراچی ٹیم کی 3 شکست پر سابق قومی آل رائونڈ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شرجیل کا کیچ ڈراپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا،
گپٹل نے آج بہت طوفانی اننگز کھیلی ہے ، کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن پرفارم نہیں کر رہی ہے۔
نجی ٹی و ی کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے آج کے میچ میں بہترین بولنگ کی ہے،
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نے اچھی بولنگ کی،کسی نے شعیب ملک کا ساتھ نہیں دیا، عامر یامین نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔
عبدالرزاق نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اسکول کی چھٹی بیماری کی صورت میں کی ہے،میں سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہیں نہاتا تھا
عبدالرزاق نے یہ بھی کہا کہ مریم نفیس سے ایسے سوال ہوتے ہیں، جو فکس ہوتے ہیں، اداکارہ کھاتی ہیں لیکن انہیں لگتا نہیں ہے۔