پی ایس ایل 8،آج دو میچ کھیلے جائیں گے

 

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہورقلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے جبکہ ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پہلے میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیل جائے گا، دونوں ٹیمیں دوپہر 2بجے ملتان سٹیڈیم میں اتریں گی۔
سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،  اور ان کی نظریں جیت پر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ایک اور کامیابی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔
اتوار کے دن کا دوسرا ٹاکرا روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا، ایونٹ کا یہ دلچسپ مقابلہ رات 7 بجے شیڈول ہے۔
ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے والے قلندرز کے جذبے بلند ہیں، کراچی میں ڈیرے جمائے قلندرز نے جم کر پریکٹس کی اور ٹریننگ سیشن میں کھل کر کھیلے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں، ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 3 میچوں میں شکست سے کراچی کنگز کی ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے۔