پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی(امت نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 کے آج 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر لاہور کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے
شائے ہوپ نے سب سے زیادہ 47رنز اسکور کئے ۔ مرزا بیگ نے 31،فخر زمان 22،حسنین طلعت 26 رنز بنائے
کوئٹہ کی طرف سے قیصر خان اور اوڈین اسمتھ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔محمد حسنین اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی