پی ایس ایل8:ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3رنز سےہرادیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3رنز سے شکست دیدی

کراچی کی ٹیم 197رنزہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 193رنز بناسکی

کراچی کنگز کی طرف سے جیمز ونس نے صرف 34 گیندوں پر 75رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ،عماد وسیم نے 47رنز اسکور کئے

ملتان سلطانز کے عباسی آفریدی نے کراچی کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،عمر میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

اس سے قبل محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔ملتان سلطانز نے 2وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 64 گیندوں پر110 رنز کی اننگز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

محمد رضوان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے

محمد رضوان کے علاوہ شاند مسعود نے بھی 33 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی ۔ وہ 51رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔رائلے روسو نے29رنز بنائے

ملتان سلطانز کی طرف سے شعیب ملک اور محمد عمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی