پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری کاریکارڈ محمد رضوان کے نام

ملتان(اُمت نیوز) پاکستا ن سپر لیگ سیزن 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل 8 کی واحد سینچری 62 گیندوں پر سکور کی جسے اب محمد رضوان نے توڑ دیا ہے،
محمد رضوان نے 60 گیندوں پر سینچری سکور کی ہے ۔ خیال رہے کہ اب تک پی ایس ایل 8 میں صرف 2 ہی سینچریز سامنے آئی ہیں ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور 117رنز کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس ہے ,
جبکہ اس سیزن کے سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ ابھی تک محمد رضوان کے پاس جنہوں نے 5 میچز میں 329 رنز بنائے ہیں ، جس میں ایک سینچری اور 2 ففٹیز شامل ہیں ۔