کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں پر وسیم اکرم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں پر وسیم اکرم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم کو ٹیم کی شکست پر پہلے سر پکڑتے ہوئے اور پھر سامنے موجود سیٹ پر لات مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


کراچی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج ملتان میںسنسنی خیز میچ ہوا جس میں تین رنز سےملتان نے کامیابی حاصل کی۔ رواں سیزن میں کراچی کنگز کئی میچز انتہائی قریب جاکر ہاری ہے۔
گزشتہ میچ میں بھی وسیم اکرم کے چہروں کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جبکہ آج کے میچ میں ٹیم کی شکست پر وسیم اکرم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔