پی ایس ایل:پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا

پشاور زلمی کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 156 رنز بنائے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 8 کے کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی

پشاور کی ٹیم کو اچھا آغاز ملا اور 76رنز پر ان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حارث 21 گیندوں پر 40رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پشاور کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں سوائے کپتان بابر اعظم کے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔

بابر اعظم نے 25 گیندوں پر 75 رنز بنائے ، اسلام آباد کی طرف سے حسن علی نے 3وکٹیں حاصل کی