راولپنڈی میں پی ایس ایل میچزکیلئے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میچز کے حوالے سے  ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔

ایس ایچ اونیوٹاؤن،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے سیکورٹی کے حوالے سے کرکٹ اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کاکہناتھاکہ کرکٹ ٹیمز اور میچز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، پی ایس ایل میچز کے دوران  فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔