پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے ہرادیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا ۔ اسلام آباد کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا
اسلام آباد کے رحمت اللہ گرباز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 62رنز کی اننگز کھیلی ۔۔راسی ڈوسین نے 42رنز بنائے ۔ آصف علی نے 29رنز جوڑے
پشاور زلمی کی طرف سے ارشد اقبال،جیمز نیشام،اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی،۔پشاور زلمی کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 156 رنز بنائے
پشاور کی ٹیم کو اچھا آغاز ملا اور 76رنز پر ان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حارث 21 گیندوں پر 40رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پشاور کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں سوائے کپتان بابر اعظم کے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔
بابر اعظم نے 25 گیندوں پر 75 رنز بنائے ، اسلام آباد کی طرف سے حسن علی نے 3وکٹیں حاصل کی