آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپنجہ آزمائی کرینگے

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں (آج) جمعہ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں گزشتہ رات کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 14.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔