پی ایس ایل 8،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)  پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے ٹاس کے لیے  اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد میدان میں اترے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ چوتھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 5واں میچ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس نے 2مقابلوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔

اس کے برعکس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 میچ میں فتح سیمٹی جبکہ 3 میں اسے شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔