پی ایس ایل8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 221 رنز کا ہدف

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے13ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 221رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ نے چھ وکٹوں پر 220 رنز بنائے
یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز شروع کیا تو13 کے مجموعی سکور پر رحمان اللہ گرباز آئوٹ انہوں نے 8 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ اٹھائیس کے سکور پر گری جب ریسو وین ڈر ڈسن آئوٹ ہوئے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شادب خان ہیں جو12 رنز بنا کر سمتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ چوتھی وکٹ 71 رنز پر گری جب کولن منرو، ایمل خان کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ پانچویں وکٹ 169 کے سکور پر گری جب آصف علی 42 رنز بنا کر نسیم شاہ کی بال پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ شاندار اننگز کھیلنے والے اعظم خان 97 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
فہیم اشرف17 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب بطور کپتان ، کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، ریسو وین ڈر ڈسن، اعظم خان وکٹ کیپر بلے باز، آصف علی مڈل آرڈر ہارڈ ہٹر بلے باز ، آل راونڈر فہیم اشرف، مبشر خان ، حسن علی ، فضل حق فاروقی،مسٹری سپنر ابرار احمد شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں جیسن رائے ، ول سمتھ، مارٹن گپٹل ، سرفراز احمد، افتخار احمد ، اوڈن سمتھ، محمد حفظ ، محمد نواز ، ایمل خان ، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں ۔