نئی دہلی : ٹرک بسوں سے ٹکرا گیا 14 ہلاک، 56 زخمی

نئی دہلی: بھارت میں بدقسمت واقعے میں، کم از کم 14 افراد ہلاک جب کہ 56 دیگر زخمی ہوئے جب ایک ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی بسوں سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ جمعہ کی رات وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ تینوں بسیں آرام کے لیے سڑک کنارے رکی تھیں جب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ٹرک اپنا توازن کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں پیچھے سے تصادم ہوا۔

اس ہولناک واقعے کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا کہ ہر مقتول کے لواحقین کو 10 لاکھ بھارتی روپے ملیں گے۔