ماں کے مرنے پر لنگور کا بچہ تڑپ اُٹھا، ویڈیو وائرل

بھارت(اُمت نیوز) ماں کے مرنے پر لنگور کا بچہ روتا رہا جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک پار کرنے والی مادہ لنگور کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی
جب کہ اس کی گود میں بچہ بھی تھا جو حادثے میں محفوظ رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادہ لنگور سڑک پر مردہ پڑی ہے جب کہ اس کا بچہ اپنی ماں کے پاس بیٹھ کر رو رہا ہے اور اپنی ماں کو اٹھانے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
پولیس افسر کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مجھے یہ منظر بہت لمبے عرصے تک تکلیف پہنچاتا رہے گا، گولڈن لنگور کا آسام کی سڑک پر قتل ہوا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بچے کو بچانے کے لیے تمام اقدام کیے گئے ہیں۔

 


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے رونے اور ماں کے مرنے پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔