بطور فاسٹ باؤلر کوشش ہوتی ہے ٹیم جیتے،شاہین آفریدی

لاہور (اُمت نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، نیٹ میں ان کو باؤلنگ کر کے مزا آتا ہے، کوشش کریں گے بابر اعظم کے خلاف اچھی باؤلنگ کریں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ساری ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں، مقابلہ سخت ہوگا، گزشتہ میچ میں 190 سے اوپر رنز کیے تھے، ابھی صرف 3 میچ ہوئے، جو میچز رہتے ہیں ان کو جیتنے کی کوشش کریں گے، آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہیری بروک کی جگہ ہم نے اپنا کمبینیشن اچھا بنایا ہے، عبداللہ شفیق میرے فیورٹ بیٹر ہیں، بابر اعظم کے بعد عبداللہ شفیق بہترین بلے باز ہیں، ان کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے وہ شروع کے میچز نہیں کھیل پائے، کوشش ہوتی ہے بطور فاسٹ باؤلر اپنی باؤلنگ سے ٹیم کو جتواؤں۔