چین کےجنگی طیارے کی امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز کو وارننگ

چین (اُمت نیوز)چین کےجنگی طیارے نے امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز کو وارننگ دیدی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی بحریہ کے ہوائی جہاز کو چین کے جنگی طیارے نے وارننگ دیتے ہوئے ’خبردار کیا ہے کہ آپ چینی حدود سے 12 ناٹیکل میل دور ہیں۔آگے مت بڑھنا ورنہ ذمے دار خود ہونگے۔‘
امریکی پائلٹ نے جواب دیا وہ محفوظ فاصلے پر ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
فضا پر دونوں طیارے 500 فٹ کے فاصلے پر آگئے۔ میزائل سے لیس چینی جنگی جہاز نے امریکی پائلٹ کو جواب نہیں دیا جس کے بعد امریکی جہاز مغرب کی جانب نکل گیا۔
امریکی جہاز میں موجود امریکی نشریاتی ادارے کے عملے نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی۔