لاہور قلندر فائنل میں پہنچ جائے گا،فائل فوٹو
لاہور قلندر فائنل میں پہنچ جائے گا،فائل فوٹو

لاہور قلندرزاور پشاورزلمی کا میچ آج ہوگا

لاہور: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں آج  دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزاور پشاورزلمی کا میچ ہوگا،میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا سجنے کو تیار ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے اسکواڈ نے پری میچ پریکٹس کی، بیٹرز نے پاور ہٹنگ تو باولرز نے لائن اینڈ لینتھ پر گیند بازی کرنے کی مشقیں کی۔

پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں۔ بابراعظم دنیا کرکٹ کے عظیم بلے بازی ہیں، ان کے خلاف جیت کیلے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔نیٹ میں ان کو باؤلنگ کرکے بہت مزا آتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میچ جیتیں۔