محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔فائل فوٹو
محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔فائل فوٹو

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگزکو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

ملتان سلطانز محمد رضوان جبکہ کراچی کنگز عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی،کراچی کنگز میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ، طیب طاہر، تبریزشمسی اور محمدموسیٰ کوٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

کراچی کنگز نے حیدرعلی،عمران طاہر اور محمد عامر کو باہر بٹھا دیا۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، انور علی اور عقیل حسین کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔