لاہور،پنڈی کے میچز کیلئےوزیراعظم سے نجم سیٹھی کا رابطہ

لاہور(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پنجاب میں پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی سے متعلق فنڈز پر یقین دہانی کرادی ۔

وزیراعظم سے نجم سیٹھی نے فون پر رابطہ کیا ۔ اوروزیر اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی

ٹیلیفونک گفتگو میں سربراہ منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسےنہ دینےکا کہا۔ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر پنجاب حکومت مطالبات نہیں مانتی تو لاہور میں دو میچز کے بعد بقیہ میچز کراچی منتقل کرسکتے ہیں۔