پی ایس ایل:لاہور قلندرز نے پشاورزلمی کو 40 رنز سے ہرادیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 40 رنز سے شکست دے دی ۔۔پشاور زلمی کی ٹیم 242 رنز ہدف رنز کے تعاقب میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے زلمی کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب اور ٹام کیڈمین نے نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے جارحانہ اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے

لاہور کی طرف سے شاہین آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ پر قبضہ جمایا

اس سے قبل لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 241 رنز جوڑے

لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات اوپنرفخر زمان کی دھواں دھار اننگز تھی ، انہوں نے صرف 45 گیندوں پر 96رنز کی طوفانی بیٹنگ کی ۔ ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔فخر زمان کی وکٹ 219کے مجموعی اسکور پر گری