ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا عالمی چیمپئن بن گیا

کیپ ٹاؤن (اُمت نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سائوتھ افریقہ کوہرا کر عالمی چیمپئن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے،
آسٹریلیا کی بیتھ مونی 74 رنز اور ایشلے گرینڈر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی
جنوبی افریقہ کی ولور ڈاٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ہونے والےآٹھ ورلڈ کپس میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے
جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔