پاکستانی کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی (اُمت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر افتخار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار نے بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے۔
آپ تمام لوگوں سے دعائوں کی درخواست کرتا ہوں ۔
اس وقت آل راؤنڈر افتخار احمدایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے بیٹی کی ولادت کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
افتخار احمد کی جانب سے بیٹی کی ولادت کی خبر دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔