شاہین کی گیند پر حارث کا بلا دو ٹکڑے ہونے کی ویڈیو وائرل

لاہور(اُمت نیوز) لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر پشاور زلمی کے بیٹسمین محمد حارث کا بلا ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہوگیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اننگز کا پہلا اوور کرایا گیا جس کا سامنا پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند کو محمد حارث نے دفاعی انداز سے روکا لیکن اسی دوران ان کا بیٹ دو ٹکڑے ہو گیا۔