شاہین آفریدی میں اچھے کپتان کی صلاحیتیں ہیں،عبداللہ شفیق

 

لاہور(اُمت نیوز)لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کاکہناہے کہ شاہین شاہ آفریدی میں اچھے کپتان کی صلاحیتیں ہیں اور بہت حوصلہ دیتے ہیں،کوشش کرتا ہوں جتنا اچھا ہو سکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کاکہناتھا کہ وکٹ تبدیل ہونے سے فرق پڑا ہے آج اچھا کھیل دیکھنے کو ملا ہے۔
بطور کرکٹر پریشر ضرور ہوتاجب گراؤنڈ میں ہوں ،پریشر میں خود پر کنٹرول کرکے ہی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں جو اننگز کھیلی اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بہت اعتماد کیا اور حوصلہ افزائی کی ہے جس کا میچ میں فائدہ ہوتا ہے۔