پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 201 رنز کا ہدف

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا

قذافی اسٹیدیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے

لاہور کی طرف سے عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر پینتالیس رنز کی اننگز کھیلی ،فخرزمان 36 اور سیم بلنگ نے 33رنز اسکور کئے

اسلام آباد کی طرف سے ٹام کرین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں ۔2وکٹیں شاداب خان کےحصے میں آئیں ۔ ابرار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی