اپنے کراؤڈ کے سامنے جیت کر بہت اچھا لگا،حارث رئوف

لاہور(اُمت نیوز)لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہاکہ ہمارا باؤلنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، شاہین جس طرح باؤلنگ لائن اپ میں تبدیلیاں کرتے ہیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ گزشتہ سال بھی لاہور کے شائقین کرکٹ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا،
اس سال بھی اپنے کراؤڈ کے سامنے جیت کر بہت اچھا لگا
ان کاکہناتھا کہ ہمارا باؤلنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ کافی عرصہ سے کھیل رہا ہوں،
شاہین جس طرح باؤلنگ لائن اپ میں تبدیلیاں کرتے ہیں کافی فائدہ ہوتا ہے،اپنی باؤلنگ پر ہمیں کافی یقین ہے۔