پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

پشاور(اُمت نیوز) پشاور پولیس لائنز دھماکے کیخلاف احتجاج پولیس اہلکار کو نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق متعلقہ کانسٹیبل کو ذاتی حیثیت میں بھی بلایا گیا لیکن حاضر ہونے میں ناکام رہا۔

کانسٹیبل جمشید کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی، پولیس اہلکار نے شو کاز نوٹس کا غیرتسلی بخش جواب دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار جمشید خان نے بتایا ہےکہ پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجھے نوکری سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لائنزدھماکے سے متعلق بیان دیا تھا جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوا، نوکری سے فارغ کرنے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کروں گا۔
واضح رہے کہ 30 جنوری 2022 کو پشاور پولیس لائنز مسجد کے پرانے مین ہال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 84 افراد شہید ہوئے تھے۔
دھماکے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاج بھی کیا تھا۔