کراچی، ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،3 افراد جاں بحق
حادثہ کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
March 5, 2023 · قومی
کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا ہے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔