عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

قوم شیراور گیڈر کا فرق جان گئی۔مریم نواز کا طنز

لاہور:  مسلم لیگ نون کی چیف آگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، قوم شیراور گیڈر کا فرق جان گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ن لیگ نے چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”باہر نکلو بزدل آدمی“، قوم شیر اور گیڈر کو پہنچان گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے، جب کہ گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس ٹیم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچی تھی۔