مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو
مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کیلیے درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے ہائیکورٹ پہنچ کر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، قانونی ٹیم نے مشاورت کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست تیارکی ۔

گرفتاری سے بچانے کیلیے تحریک انصاف نے زمان پارک کے اطراف کے داخلی راستے بند کر دیے، کنٹینر لگا کر گیٹ نمبر دو کو آنے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، گیٹ نمبر دو کی طرف سے ٹھنڈی سڑک کی طرف آنے والے راستے کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا جبکہ گیٹ نمبر ایک پر کارکن موجود ہیں۔