مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، فائل فوٹو
مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، فائل فوٹو

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی لگادی

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا کے احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔

پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے لہٰذا عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے۔