خیبرپختونخواسے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعبہ نارکوٹکس کنٹرول کی مندرہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کارروائی۔4کلو چرس برآمد
March 5, 2023 · قومی
راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شعبہ نارکوٹکس کنٹرول نے خیبرپختونخوا سے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ای ٹی او ایکسائر گل شیر نے بتایا کہ مندرہ کے قریب جی روڈ پر صوابی کے رہائشی منشیات سمگلر فضل اکبر سے چار کلو چرس برآمد کی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے